• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ سیریز کی تیاری، برسبین میں بھرپور پریکٹس

ٹیسٹ سیریز کی تیاری، برسبین میں بھرپور پریکٹس


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21نومبر سے شروع ہوگا، قومی ٹیم نے آج برسبین میں بھرپور پریکٹس کی، اظہر علی بھی صحتیاب ہو کر ٹریننگ کا حصہ بن گئے۔

آسٹریلوی ٹیم اب ٹیسٹ سیریز کی شکل میں پاکستان ٹیم کے لیے کڑا امتحان ہے، سیریز 21 نومبر سے شروع ہو گی، قومی کھلاڑیوں نے اس کی تیاری شروع کر دی، قومی ٹیم نے برسبین میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

گابا گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔

اچھی خبر یہ ہے کہ کپتان اظہر علی مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں اور پریکٹس میں حصہ لیا ۔ وہ بخار کی وجہ سے دو روزہ ٹور میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:جیمز پیٹن سن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

ٹریننگ کے بعد اوپنر شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گابا میں کھیلنے کا تجربہ ہے، ٹیسٹ کے لیے تیاری بھی بہت اچھی ہے، حریف جو بھی ٹیم میدان میں اتارے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ 16 سالہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ کھیلتا دیکھنے کے لیے سب پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا، فخرزمان

اس بولر نے ڈومیسٹک سیزن میں بہت عمدہ بولنگ کی ہے، نسیم شاہ نے والدہ کے انتقال کے بعد جو فیصلہ کیا وہ بڑی ہمت کی بات ہے۔

تازہ ترین