آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا ، فخرزمان

ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا ، فخرزمان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا، کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں۔

فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کرکٹ کی ایک سادہ سی تھیوری ہے کہ آپ کو وکٹ پر رُکنا ہوتا ہے ، میری یہی کمزوری ہے، میں وکٹ پر نہیں رک پا رہا، وکٹ پر رکنے اور سنبھل کر کھیلنے کی پریکٹس کررہا ہوں۔

فخر زمان نے کہا کہ اپنی خامیاں دور کرنے کے لیے ڈومسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں، اس کے بعد قائد اعظم ٹرافی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ پرفارم نہیں کریں گے تو ٹیم سے باہر ہوں گے اگر پر فارم کریں گے تو ٹیم کے اندر ہوں گے۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے، میں محنت کروں گا اور اور اپنی کمزوریوں پر کام کروں گا، کوشش کروں گا کے ٹیم سلیکٹرز کو اپنے کھیل اور محنت سے مطمئن کروں۔

انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں۔

دورہ آسٹریلیا پر بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا مایوس کن رہا، لیکن سیکھنے کو بہت کچھ ملا ، سب ہی نے بہت کچھ سیکھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید