• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکومیں سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول

میکسیکومیں 18واں سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد


میکسیکو میں سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

میکسیکو کے شہر لیون میں منعقد ہونے والے اس اٹھارہویں سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول میں میکسیکو، آسٹریلیا، کینیڈا، روس، امریکا اور اسپین سمیت مختلف ممالک نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

چار روزہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول میں منفرد اشکال کے سیکڑوں دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا، وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین