• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی حکومتوں کے انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

مقامی حکومتوں کے انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹس کے الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ ولیج پنچایت کے الیکشن مارچ میں متوقع ہیں، قیدیوں کی سہولت کے لیے پیرول رولز بھی تبدیل کر رہے ہیں ۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ ولیج پنچایت کے الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، لاہور میں میگا پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے، مختلف مقامات پر اوورہیڈ برج بنائے جائیں گے، ایک ارب کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پیرول رولز میں تبدیلی سے 5 ہزار قیدیوں کو فائدہ پہنچے گا، نوجوانوں کیلئے آسان قرضہ ا سکیم شروع کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نےکہا کہ محکمہ ایکسائز 14روز میں نمبر پلیٹوں کا مسئلہ حل کرے۔

انہوں نے صوبے میں 9 بڑے اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلی بار وزیر اعلیٰ کے اختیارات استعمال کر کے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، جرمانہ ادا کرکے ایک ہزار قیدیوں کو رہا کرایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافہ کیا گیاہے، موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ اضلاع تک پھیلایا جارہاہے۔

تازہ ترین