• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر فلم ڈائریکٹر شاہد رانا نے نئی اردو فلم’’ این آر او ‘‘بنانے کا اعلان کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سینئر فلم ڈائریکٹر شاہد رانا نے نئی اردو فلم ’’این آر او‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں شاہد رانا نے ایک فلمی پوسڑ بھی جاری کیا ہے۔ جس پر این آر او کے ساتھ جیل کا دروازہ اور دو کبوتر بھی دکھائے گئے ہیں۔ ہدایتکار شاہد رانا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ این آر او کوئی سیاسی نوعیت کی فلم نہیں ہے۔ ، اس کی کہانی غیر فلمی قلم کار امتیاز سعید نے لکھی ہے۔ لیکن اس کا اسکرین پلے اور مکالمے کسی باقاعدہ فلم کہانی نویس سے تحریر کراؤں گا۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ فلم کے لیے فنکاروں کا انتخاب اسکرپٹ کی تکمیل کے بعد کروں گا۔ فلم میں معروف سینئر اور جونئیر فنکاروں کو سائن کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک لو اسٹوری ، ایکشن اور کامیڈی نوعیت کی فلم ہے۔ جسے سندھو پروڈکشن کے تحت بنایا جارہا ہے۔ اس کے فلمساز چوہدری محمد صادق ہیں۔ قبل ازیں وہ فلم کاکے داکھڑاگ، موسی، اور راجہ جیسی فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں ۔ فلم این آر او کے لیے بھی میوزک مختلف موسیقار مرتب کریں گے۔

تازہ ترین