• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا سیٹھی کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

کراچی (ایجنسیاں) فلم اور ڈرامہ اداکارہ میرا سیٹھی کی اپنے دوست بلال صدیقی کے ساتھ شادی کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ سیاسی تجزیہ کار اور سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی کی شادی ان کے دوست بلال صدیقی سے امریکا میں انجام پائی جس میں صرف ان کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ سادہ لباس میں زیب تن میرا سیٹھی اور بلال صدیقی کی شادی کی تقاریب دیسی اور مغربی رسم و رواج کے ساتھ دھوم دھام سے منعقد کی گئیں اور جہاں کئی فنکشن بھی رکھے گئے تھے۔
تازہ ترین