• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک سیزن میں فٹنس کیمپ کہاں لگتے ہیں، عاقب جاویدحیران

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم سیٹ ہورہی ہے ڈیوڈ ملان کی قیادت میں دوسرے رائونڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ فن نہیں۔ سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے ہر اوور سپر اوور ہوتا ہے۔ دو تین بال پورے میچ کو تبدیل کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کے لئے ٹیم بنانے کا مقصد پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کو موقع دینا تھا ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران کہاں کوئی فٹنس کیمپ لگانے کا اعلان کرتا ہے ۔ پی سی بی کے مائنڈ سیٹ کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں ۔ کیمپ کا اعلان صرف اس لیے کیا کہ ٹی ٹین کے لیے این او سی نہ دینے کے فیصلہ کو درست ثابت کر سکیں ۔ ٹی ٹین کے لئے این او سی نہیں دیتے لیکن جنوبی افریقا جانے کی اجازت دے دی ۔ امارات کرکٹ والے پوچھیں گے نہیں کہ ہماری لیگ کے لیے کیوں اجازت نہیں دی ۔پی سی بی کے امارات کرکٹ کے ساتھ تعلقات بگڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین