• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

650کلومیٹر مار کرنیوالے پاکستانی میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ

650 کلومیٹر مار کرنیوالے پاکستانی میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان نے اپنے میزائل کے نظام میں اضافہ کرتے ہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔میزائل ہر قسم کے وار ہیڈز650کلومیٹر تک لے جانیکی صلاحیت رکھتا ، مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشق کے طور پر کیے گئے میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹر تک تمام اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے،بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں یہ تجربہ کیا گیا۔

تازہ ترین