• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بنک کے تعاون سے واٹر بورڈ میں اصلاحات لائیں گے، سیکریٹری بلدیات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ورلڈ بنک کے تعاون سے واٹربورڈ میں اصلاحات لائے گی واٹربورڈ کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے یہ بات انہوں نے واٹربورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ وزارت بلدیات اور واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران کے خصوصی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات جلال الدین جلارانی،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان،ڈی ایم ڈی ایچ آرڈی اینڈ اے شعیب تغلق ،ڈی ایم ڈی پلاننگ فریدہ سلام ،پروجیکٹ ڈائریکٹرز ،چیف انجینئر ز اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ز نے شرکت کی ، واٹر بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ واٹربورڈ کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے ، ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے ، سندھ حکومت ورلڈ بنک کے تعاون سے واٹربورڈ میں اصلاحات لائے گی ،انجینئرزوافسران سمیت عملہ کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ کے پاس باصلاحیت اور تجربہ کار انجینئرز وافسران موجود ہیں ،جن میں شہر کے فراہمی ونکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کی صلاحیت موجود ہے ،انہوںنے کہا کہ افسران جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کوڈھالیں اور شہریوں کے مسائل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کاسہارا لیں ،قبل ازیں ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے سیکریٹری بلدیات کو فراہمی ونکاسی آب سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹربورڈ کوشہر کی طلب کے مقابلے میں صرف 44فیصدپانی دستیاب ہے ۔

تازہ ترین