• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہیکل ٹیکس وصولی مہم یکم دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سندھ ایکسائز ، ٹیکسیشن اور انسداد منشیات نے موٹر وہیکل ٹیکس اور بقایاجات کی وصولی کے لئے یکم دسمبر سےبھرپور روڈ چیکنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور پارلیمانی امور مکیش کمار چائولہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ مجوزہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران ٹیکس نادہند گاڑیوں اور (اوپن لیٹرز) پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک پولیس سندھ کے تعاون سے روڈ چیکنگ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین