• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر آفیسرز ادارے کیلئے اثاثہ اور رہنمائی کا ذریعہ ہوتے ہیں، آصف اکرام

کراچی ( پ ر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آصف اکرام نے کہا ہے کہ سینئر آفیسرز ادارے کے لئے اثاثہ اور رہنمائی کا ذریعہ ہوتے ہیں ، وہ نادر خان، سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرانکے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نادر خان نے بہت محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور ہر آفیسر کی رہنمائی بھی کرتے رہے ہیں انکا سب کے ساتھ اخلاق اور شفقت کا رویہ انہیں بھولنے نہیں دے گا۔ اس موقع پرآصف اکرام نے ادارے کی جانب سے نادر خان کو شیلڈ اور پھول پیش کیے۔دریں اثناءمیونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکرٹری ملک نوازاور تمام یونینز عہدیداروں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے سیکرٹری کی حیثیت سے خدما ت انجا م دینے والے سابق میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کراچی نا در خان کی ریٹائرمنٹ پر ادارے اور شہر کے لیے ان کی خدما ت کو سراہتے ہو ئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تازہ ترین