• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ن لیگ ورکرز الائنس کے صدر شیخ مقیم احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں ان کے دور حکومت کے کار ہائے نمایاں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے وہ عدالتی ریلیف کے بعد جھوٹے مقدمات میں بھی سرخرو ہونگے اورصحت یاب ہوکر پھر سے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عرفان قریشی،آصف پہلوان،محمد اقدس،محمد راشد،تکبیر احمد،محمد واجد،فرحان قریشی،محمد ساجد،برھان الدین،ارسلان احمد،عابد گوگا،مدثر،قمردین ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین