• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کابلوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر ) پیسکو کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے بلوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے بلوں کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔بصورت دیگر احتجاج کا دئرہ واسیع کرینگے ۔مظاہرین کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر عطاء اللہ مروت ،حاجی اقبال ،سفیر خان ،سید ولی ،جہانزیب اور دیگر ساتھیوں نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیسکو بلوں کی ادائیگی وقت پر نہیں کرتے جبکہ بلوں کی ادائیگی میں ٹاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ٹھیکداران شدید مشکلات سے دو چار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیبرا ٹیکس اور بینک گرنٹی جیسے شرائط منظور نہیں ہے کیونکہ دیگر واپڈا کی کمپنیاں یہ شرائط نہیں مانگتی جبکہ پیسکو والے ظالمانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک نیاء شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا ۔
تازہ ترین