• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب! خدارا بسیار خوری نہ کریں، فیاض چوہان

فیاض الحسن چوہان کی پروگرام ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو


پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب خدارا بسیار خوری نہ کریں، ڈاکٹر عدنان اور شہباز شریف سے استدعا ہے کہ میاں صاحب کو بسیار خوری سے دور رکھیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمے کے نانوں اور نان ختائیوں سے میاں صاحب کو دور رکھا جائے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں صاحب خیر و عافیت سے جائیں اور صحت مند ہوں، نیب کی حراست میں کھانا پینا میاں صاحب کے گھر سے ہی آتا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ایک مجرم کو باہر جانے دیا جا رہا ہے، میری بات کو منفی نہ لیا جائے۔

تازہ ترین