• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: پیرس میں آبی حیات پر مبنی لالٹین شو

فرانس: پیرس میں آبی حیات پر مبنی لالٹین شو کا انعقاد


جانوروں کے تحفظ کے لیے یوں تو کئی لوگ آواز بلند کرتے ہیں تاہم پیرس میں آبی حیات کا خیال رکھنے اور سمندر میں کچرا نہ پھنکنے کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے آبی حیات پر مبنی لالٹین شو جاری ہے جس میں دیوہیکل سمندری حیات کے مجسمے روشن کئے گئے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے بوٹینیکل گارڈن میں منعقد ہونے والے اس لالٹین شو میں گارڈن کو وہیل، آکٹوپس، مچھلی، مگرمچھ، کیکڑے سمیت تقریباََ پچاس سمندری و دریائی حیات کی شکل کی دیوہیکل رنگ برنگی لالٹینوں سے سجایا گیا جس نے نہ صرف بوٹینیکل گارڈن کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والے روشنیو ں سے بھرپور یہ روایتی شو اگلے برس 19جنوری تک جاری رہے گا، جس میں سیکڑوں افراد شرکت کرنے پہنچ رہے ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین