آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بنگلادیش کے فاسٹ بالر پر 5 سال کی پابندی

بنگلادیش کے فاسٹ بالر شہادت حسین پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔ انہوں نے میچ کے دوران گیند صاف نہ کرنے پر ساتھی کھلاڑی پر حملہ کیا تھا۔

کھلنہ میں نیشنل کرکٹ لیگ کےدوران فاسٹ بالر شہادت حسین نے سنی جونئیر کو گیند صاف کرنے کے لئے کہا، انکار پر انہوں نے سنی چونیئر پر حملہ کردیا۔ گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ سلجھانے کے لئے بیچ بچاؤ بھی کرایا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شہادت حسین پر 1 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ شہادت حسین 38 ٹیسٹ میچز،51 ون ڈے انٹرنیشنل اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 میں شہادت حسین گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔ 


کھیلوں کی خبریں سے مزید