• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نورالاسلام دی ہیگ کے زیراہتمام میلاد النبیؐ کے جلوس کا انعقاد  

دی ہیگ (راجہ فاروق) مسجد نورالاسلام دی ہیگ کی انتظامیہ نے ولادت سید الانبیاءﷺ کے سلسلے میں جلوس کا انعقاد کیا۔ جلوس کی قیادت مسجد نورالاسلام کے خطیب مولانا فیروز محی الدین، علامہ مفتی انصر القادری، مولانا سید افتخار حسین شاہ، مولانا بلال نوشاہی، مولانا عقیل نوشاہی نے کی۔ جلوس میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر کے وائس پریذیڈنٹ راجہ جاوید اقبال سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی اور رحمت اللعالمینﷺسے اپنی محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کیا۔ جلوس کے شرکاء دی ہیگ کی شاہراہوں سے درودوسلام اور نعتیہ گلدستے پیش کرتے ہوئے گزرے، اس موقع پر مولانا فیروز محی الدین اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے نبی رحمت اللعالمینﷺکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امت مسلمہ حضور پاکﷺ کے اسوۂ حسنہ پر چل کر ہی دونوں جہانوں میں فلاح پاسکتی ہے۔ یاد رہے ہالینڈ میں گیارہ لاکھ سے زائد مسلم کمیونٹی آباد ہے، ماہ ربیع الاول کے شروع ہوتے ہی جلسے،جلوسوں سیرت کانفرنسوں اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین