• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر کے دوران زیادہ افراد کو مالک مکان بننےکا موقع ملا

لندن( پی اے ) ایک ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے مارگیج کی فراہمی کے حوالے سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ستمبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ افراد کو پہلی مرتبہ مالک مکان بننے کاموقع ملا، لیکن مکان کرائے پر دینے کیلئے خریدی جانے والی پراپرٹیز کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی۔ یوکے فنانس کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے دوران 29ہزار100افراد نے پہلی مرتبہ مکان کی خریداری کیلئے مارگیج کی سہولت حاصل کی یہ شرح گزشتہ سال ستمبر کے دوران پہلی مرتبہ مکان خریدنے والوں کی دی جانے والی مارگیج کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے ۔ موجودہ مالکان مکان کی جانب سے پراپرٹیز کی منتقلی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے ستمبر مین مکان تبدیل کرنے والے کم وبیش 29ہزار500افراد نےمارگیج مکمل کرلیا، اسی دوران رواں سال ستمبر میں مکان خرید کر کرائے پر دینے والے ساڑھے 5ہزار افراد نے مارگیج مکمل کردیا، یہ شرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.5فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہرہوتاہے کہ دیگر ذرائع سے قرض حاصل کرنے والےمکان مالکان کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ستمبر کے اضافی قرض کے ساتھ نئی ری مارگیج کرانے والوں کی تعداد 17ہزار740 تھی۔جو کہ گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 5.9 فیصد تھی۔ستمبر کے مہینے میں لئے جانے والے مارگیج کی رقم 50 ہزار تھی۔
تازہ ترین