• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے، شاہ محمود

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میڈیا بلا شبہ ریاست کا اہم ستون ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے میں بین الاقوامی میڈیا کیساتھ ساتھ، پاکستانی میڈیا کا کردار مثالی رہا ۔منگل کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے ایک وفد نےشاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر سمیت اہم امور پر بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اُصولی جدوجہد میں، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے ۔ وفد نے وزیر خارجہ سے ان کی ہمشیرہ اور ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

تازہ ترین