آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان 23 خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تلاشی دیں، ن لیگ

عمران خان 23 خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تلاشی دیں، ن لیگ


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان سے 23 خفیہ اکاؤنٹس کی تلاشی کا مطالبہ کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے 23 خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تلاشی کے ساتھ ان سے متعلق جواب بھی دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب اگر آپ نے چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب اپنے لیے تیسرا پاکستان اور دوسروں کے لیے نیا پاکستان؟ آپ نے 36 برس میں صرف 47 لاکھ ٹیکس دیا۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اپنے بچوں، موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں، آپ نے جمائما، ریحام اور بشریٰ بی بی کے نام پر ملکی و غیر ملکی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس کیوں ظاہر نہیں کیے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2017ء میں صرف 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس دیا، اب عمران خان کا احتساب ہوگا، آپ کی آمدن کیا تھی؟ آپ نے اثاثے کیسے بنائے؟

قومی خبریں سے مزید