• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ سرچارج جلد ختم ہو جائیگا، عمر ایوب

بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ سرچارج جلد ختم ہو جائیگا، عمر ایوب


وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں سورج، ہوا اور دیگر متبادل ذرائع سے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، قابل تجدید توانائی پالیسی کے تحت 2030 تک متبادل ذرائع سے 20 ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا کریں گے، بجلی بلوں پر عائد 10پیسے فی یونٹ سرچارج جلد ختم ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر پاورعمر ایوب نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے ایل این جی سے مہنگی بجلی پیدا کی ،ساڑھے 3ہزار میگاواٹ کے متبادل توانائی کےسستے منصوبوں کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ہوا سے بجلی پیداوار کے 12 منصوبے لگنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم توانائی کے شعبے میں انقلاب چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی بلوں میں10پیسے فی یونٹ سرچارج جلد ختم ہو جائے گا۔

توانائی پر وزیر اعظم ٹاسک فورس کے چیئرمین ندیم بابر کا کہنا ہے عالمی کمپنیاں پاکستان میں ونڈٹربائنز اور سولر پینلز کی انڈسٹری لگانے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے بتایا کہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی کے تحت متبادل توانائی کے منصوبے مسابقتی بولی کے تحت لگیں گے، بجلی چوری کی روک تھام اور وصولیوں میں بہتری سے ر یونیو میں 229 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین