• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹومیں کرسمس کے حوالے سے شاندار پریڈ کا انعقاد

ٹورنٹومیں کرسمس کے حوالے سے شاندار پریڈ کا انعقاد


کینیڈا میں کرسمس کے حوالے سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں منفرد ماڈلز، مارچنگ بینڈ سمیت دیدہ زیب فلوٹس لوگو ں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں منعقد ہونے والی سالانہ سانتا کرسمس پریڈ میں سڑک پر مارچ کرتے منفرد آرٹ ماڈلز، دیوہیکل غبارے، دیدہ زیب فلوٹس سمیت سانتا کلاز، ٹیڈی بیئر، جوکرو مختلف کرداروں کا روپ دھارے پرفارمر جہاں بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وہیں مارچنگ بینڈ ز کی شاندار پرفارمنس نے پریڈ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

تازہ ترین