اسلام آبا د ( خصو صی رپورٹر ) لوک ورثہ کے زیر اہتمام سالانہ قومی ثقافتی لوک میلہ میں آج سندھ کے لوک فنکار میوزیکل شو پیش کریں گے۔ سیکر ٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے میلے کے تمام پویلینز کا دورہ کیا۔ لوک میلے کے آج چھٹے روز صوبہ سندھ کے لوک فنکاروں کی میوزیکل نائٹ شام 6بجے اوپن ائیر تھیٹر میں ہوگی۔ سندھ پویلین میں کل 37سٹال سجائے گئے ہیں ۔