• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی اے کی طرف سے جی سیون اور جی ایٹ انڈر پاس کا این او سی معطل

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی (ای پی اے) نے سیکٹر جی سیون اور جی ایٹ کے انڈر پاس کیلئے جاری این او سی کو معطل کر دیا جس کی وجہ سے سی ڈی اے نے اس پراجیکٹ پر کام روک دیا ۔ ا ی پی اے کا موقف ہے کہ سی ڈی اے نے این او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ ہما یوں اختر کا موقف ہے کہ ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ کی زد میں 98 درخت آ رہے تھے ، ڈیزائن میں تبدیلی کر کے یہ تعداد کم کرکے 34کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 100 در خت پائن ایپل کے اس ایریا میں نئے لگا دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین