• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک پروفیسر کی وائس چانسلر جامعہ پشاور سے ملاقات

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے دورے پر آئے مولا سکتی کوکمن یونیورسٹی کے ترک پروفیسر الحان تریمر نے جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان سے ملاقات کی وہ اس سے قبل کمپیوٹر سائنس کے دورہ پر تھے۔ ملاقات میں جامعہ پشاور اور مولا سکتی کوکمن یونیورسٹی کے درمیان گزشتہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد عمل درآمد اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے سلسلے میں ترک پروفیسر اور وی سی جامعہ پشاور کے درمیان یہ رسمی ملاقات ہوئی اس موقع پر شعبہ ماحولیات کے ڈاکٹر آصف خان اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ڈاکٹر نوید احمد بھی موجود تھے ۔ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت کے تحت جاری سمارٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ سالوں میں جامعہ پشاور اور ترک یونیورسٹی کے درمیان ماحولیاتی شعبے میں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تازہ ترین