• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

محمد رضوان متنازع امپائرنگ فیصلے کا شکار بنے

محمد رضوان متنازع امپائرنگ فیصلے کا شکار بنے 


برسبین (جنگ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز محمد رضوان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے۔ برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز وہ 37رنز پر بیٹنگ کررہے تھے ، پیٹ کمنز نے محمد رضوان کو وکٹ کیپر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا لیکن امپائر نے تھرڈ امپائر کو نو بال چیک کرنے کے لیے کہا تاہم تھرڈ امپائر نے حیران کن طور پر انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ حالانکہ سلو موشن میں دیکھا جاسکتا تھا کہ بولر کا پیر پوپنگ کریز سے آگے ہے۔ عام طور پر اس طرح کے نوبال کے شک کا فائدہ بیٹسمین فیور میں جاتا ہے۔ اس فیصلے کو کمنٹیٹرز نے بھی مایوس کن قرار دیا کیونکہ ان کے خیال میں بھی یہ نو بال ہونی چاہئے تھے۔

تازہ ترین