• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، رہائشی عمارت میں بجلی کےمیٹرز میں آتشزدگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر کوآپریٹیو مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت میں بجلی کےمیٹرز میں آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ رہائشی عمارت کے میٹرز میں لگی تھی تاہم اس پر بر وقت قابو پالیا گیا ہے، آگ لگنے کے باعث مذکورہ عمارت اور اطراف کے کچھ گھروں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چند بجلی کے میٹرز مکمل طور پر جل گئے ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین