• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار بار پارٹیاں بدلنے والے اپنے نظریے پر کیسے قائم رہ سکتے ہیں،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے، جو ایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہو سکتے وہ اپنے نظریے اور موقف پہ کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا وکلاء،لیبر ونگ اور سٹوڈنٹ فیڈریشن کا اجلاس ہوا ۔اجلاس مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں سینئر لیگی رہنما سعود مجید،شیخ آفتاب برجیس طاہر،،ندیم کامران،سمیع اللہ خان ،ذیشان رفیق، رانا اشد ،نصیر بھٹہ ،عظمیٰ بخاری و دیگر موجود تھے۔اجلاس میں وکلاءونگ ،لیبر ونگ اور سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تنظیم نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین