• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی صلاحیتوں کونکھار کر غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے،چینی پروفیسر

لاہور(خبر نگار)پاکستان سٹڈی سنٹر سچوان یونیورسٹی چین کے ڈائریکٹر پروفیسر سونگ زی ہوئی نے کہا کہ افرادی قوت ترقی کیلئے بہت اہم ہے اور پاکستان میں افراد کی صلاحیتوں میں نکھار اور فنی تربیت کے ذریعے غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’پاک چین تعاون اور غربت میں کمی‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈاکٹر اقبال چاؤلہ، ڈاکٹرامجد مگسی اورفیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر سونگ زی ہوئی نے پاکستان میں غربت میں کمی کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری، نوکریوں کے مواقع اور آمدنی میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ برسوں میں ابھرتی ہوئی معاشی صورتحال سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا مستقبل روشن ہے۔
تازہ ترین