• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹ روڈ کی ہائوسنگ اسکیم میں دو گروپوں میں تصادم،1شخص جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ائیرپورٹ روڈ کی ہائوسنگ اسکیم میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب واقع ہائوسنگ اسکیم میں جمعرات کی شب دو گروپوں میں تصادم ہوا فائرنگ کے نتیجے میں ولی محمد جاں بحق جبکہ تین افراد نثار احمد ٗ ندا محمد اور وزیر احمد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو بڑھنے سے روک کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔
تازہ ترین