آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسئلہ کشمیر کےمعاملےپرمولانافضل الرحمٰن پرکیس کرینگے، علی امین گنڈا پور

مسئلہ کشمیر کےمعاملےپرمولانافضل الرحمٰن پرکیس کرینگے، علی امین گنڈا پور


وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر کیس کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمٰن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

علی امین گنڈا پورنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کےمعاملےپرمولانافضل الرحمان پرکیس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کوخواب میں بھی کرسی نظر آتی ہے وہ ثابت کریں کہ انہیں کوئی آفر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمٰن کو ایک مرتبہ پھر چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئیں مجھ سے دوبارہ الیکشن لڑلیں میں مقابلے کے لیے تیار ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے لیے ایک اسپتال بنارہے ہیں ، اس میں انہیں داخل کروانے کی کہیں ضرورت نہ پیش آجائے ۔

قومی خبریں سے مزید