آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سعودی عرب میں سفیر پاکستان کی ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات

سعودی عرب میں سفیر پاکستان کی ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات
جدہ... سفیر پاکستان جدہ میں او آئی سی ہیڈکوآرٹر میں سکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف عثیمین سے ملاقات کررہے ہیں

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ ،جدہ میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر نے کشمیر کے مسئلے سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے عوام اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون پر مشکور ہیں۔ڈاکٹر یوسف نے کشمیر کے تنازعے پر او آئی سی کے موقف کو دھرایا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیےاور یہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے او آئی سی ہیومین رائیٹ کمیشن کے وفد کشمیر بھیجنے اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی تجویز بھی دی ۔

بلادی سے مزید