• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کا امتحان ہے، احسن اقبال

فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کا امتحان ہے، احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر  احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اس کیس میں پی ٹی آئی 5 سال سے تاخیری حربےاستعمال کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں سمجھ آئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان پر یہ لوگ اتفاق رائے کیوں نہیں ہونے دے رہے تھے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن سمجھ گئی ہے کہ حکومت اپنے من پسند لوگ الیکشن کمیشن میں کیوں لے کر آنا چاہتی تھی۔

تازہ ترین