• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہیں کرنا چاہتے تھے، ڈاکٹر قدیر

اسلام آباد (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان نے مقامی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اپنی زندگی اور جدوجہد کی تفصیلات دلچسپ پیرائے میں بیان کرکے حاضرین کے دل جیت لئے۔

انہوں نے اپنی نجی زندگی کے چند واقعات سےپردہ اٹھایا، انہوں نے بتایا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہیں کرنا چاہتے تھے ،جب میں ان سے مایوس ہوگیا تو میں نے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے اور ملک سے باہرجانے کی دھمکی دی، نواز شریف نے کہا ابھی رہنے دو، امریکہ سے امداد ملنے والی ہے، میں نے بتایا اگر اب نہ ہوا تو کبھی بھی نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا مذہب سے لگائوکو ترک نہ کریں، قرآن کی تلاوت کریں۔

تازہ ترین