• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے برسبین ٹیسٹ  کے چوتھے دن بابر اعظم نے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری اسکور کرلی۔

بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف سنچری اننگ


بابر اعظم نے 22 ٹیسٹ میچز میں دوسری سنچری اسکور کی ہے ، ان کی سنچری کی بدولت پاکستان کی سر پر منڈلانے والے اننگ کی شکست کے بادل کافی حد تک چھٹ گئے تھے تاہم پاکستانی ٹیم پھر بھی اننگ کی شکست سے دوچار ہوئی۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں انہوں نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 226 رنز تک پہنچا دیا۔

بابر اعظم چائے کے وقفے سے کچھ دیر قبل 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین