• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہباز شریف فیملی کے آمدنی سے زائد اثاثے، 9 صنعتوں کے حصص منجمد، منافع لینے سے روک دیا گیا

نیب لاہور نے شریف فیملی کی 9 انڈسٹریز منجمد کر کے منافع لینے سے روک دیا


لاہور، سرگودھا (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) نیب لاہور نے شریف فیملی کی 9 انڈسٹریز منجمد کرکے انہیں ان میں سےمنافع لینے سے روک دیا۔ 

کاشتکاروں کو ادائیگی کی یقین دہانی پر شا ہ پور میں حمزہ اور سلمان شہباز کی شوگر مل دو ہفتے بعد ڈی سیل کردی گئی، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اس فیصلہ پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ 

نیب ذرائع کے مطابق مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور نصرت شہباز اپنے ان بزنسز سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں گے۔ 

ان انڈسٹریز میں شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز، چنیوٹ انرجی، رمضان انرجی لمیٹڈ، شریف ڈیری، کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ اور شریف پولٹری شامل ہیں۔

ان کمپنیوں اور انڈسٹریز کے بورڈ آف گورنرز میں شریف فیملی کے ارکان ممبرز یا ڈائریکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں نیب لاہور کی جانب سے احکامات سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور شریف خاندان کے افراد کے علاوہ ان کے فنانشل ایڈوائزر کو جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بنکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف فیملی کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ، غیرقانونی آثاثے اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے اور دیگر الزامات کے الزام میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین