• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنیوں میں شہباز شریف کے کوئی حصص نہیں، کردار کشی کی مہم ناکام ثابت ہو گی، ترجمان ن لیگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے خلاف کردار کشی اورکیچڑ اچھالنے کی مذموم مہم پہلی بار نہیں چلائی جارہی۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے ماضی میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔ ان کمپنیوں میں شہبازشریف کےکوئی حصص نہیں، قوم پر مسلط سلیکٹڈ حکومت کی طرف سے پاکستان کی تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کارروائیوں کے باوجود کوئی ثبوت تو درکنار ، کسی ایک مقدمے میں شہبازشریف پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگایاجاسکا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نیب کے عقوبت خانے اور جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے۔

تازہ ترین