• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی ، روزانہ4سو افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں‘ ماہرین قلب

اراولپنڈی (ناصر چشتی،خصوصی نمائندہ) ماہرین قلب کے مطابق دل کی بڑھتی بیماریوں کی بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے پاکستان میں ہر روز تقریباً 4سو سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ ایک امریکن کمپنی کے سروے کے مطابق پاکستان میں تمباکو کی سالانہ پیداوار130ملین ٹن سے زیادہ ہے اور 2کروڑ افراد سالانہ 20ارب روپے صرف سگریٹ کے دھوئیں میں اڑا دیتے ہیں جوکہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے تمباکو کے استعمال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نئی نسل میں تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔ تقریباً 5ہزار لوگ تمباکو کی لعنت کی وجہ سے روزانہ ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں اور تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس رجحان کو کم کر کے حکومت بڑھتی ہوئی بیماریوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ گورنمنٹ کے اچھے اقدامات سے نئے سموکرز خاص طور پر بچوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے جس سے ملک میں بیماریوں کے بوجھ اور صحت پر ہونیوالے اخراجات میں بھی کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
تازہ ترین