• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانوی شہزادے، شہزادیاں جوانی میں کیسے دکھائی دیں گے؟

برطانوی شہزادے، شہزادیاں اپنی جوانی میں کیسے دکھائی دیں گے؟


برطانیہ کے شاہی خاندان کے بچے مستقبل میں کیسے دکھائی دیں گے اس حوالے سے کمپیوٹر کی مدد سے ان کے خاکے تیار کیے گئے ہیں جن میں دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔

جب یہ خاکے سامنے آئے تو معلوم ہوا کہ شہزادہ آرچی کے چہرے پر ان کی ماں شہزادی میگھن مارکل کی طرح دھبوں کے نشان دکھائی دیے جبکہ اس کی آنکھیں اپنے والد شہزادہ ہیری جیسی دکھائی دیں۔

کمپیوٹر کی مدد سے تیار کردہ ان پوٹریٹس کو cosmetify.com کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جن میں شہزادہ آرچی کو 21 سال کا جوان دکھایا گیا ہے جس میں ان کے سر پر والد جیسے بال اور والدہ جیسی آنکھیں ہیں۔

اس کے علاوہ شہزادی شارلٹ جو اس وقت 4 سال کی ہیں انہیں 25 سالہ خاتون دکھایا گیا جبکہ ایک سالہ شہزادہ لوئس 22 سال کی عمر میں دکھایا گیا۔

شاہی خاندان ایک اور بچی 8 سالہ سوانا فلپس کو 30 سالہ خاتون دکھایا گیا جس میں ان کی آنکھیں اور ناک ان کی والدہ آٹم جیسی ہیں جبکہ منہ والد پیٹر فلپس جیسا ہے۔


27 سالہ شہزادہ جارج


شہزاہ جارج شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے سب سے بڑے بیٹے ہیں جو تخت و تاج کی دوڑ میں اپنے دادا شہزادہ چارلس اور پھر والد شہزادہ ولیم کے بعد تیسرے شہزادے ہیں۔

شہزادہ جارج 6 سال قبل 22 جولائی 2013 کو پیدا ہوئے تھے، تاہم کمپیوٹر کی مدد سے تیار کی گئی ان کی مستقبل کی تصویر میں انہیں 27 سالہ جوان شخص دکھایا گیا ہے۔

شہزادہ مستقبل میں اسی طرح دکھائی دے سکتا ہے جیسا اس وقت دکھائی دیتا ہے، یعنی ان کے بالوں کی لٹ دوسری جانب گری رہے گی۔

شہزادہ جارج کی ناک اپنی والدہ کیڈ مڈلٹن کی طرح ہی مستقبل میں دکھائی دے گی جبکہ آنکھیں بھوری رہیں گی۔

برطانوی شہزادے، شہزادیاں اپنی جوانی میں کیسے دکھائی دیں گے؟
کمپیوٹر کی مدد سے تیار کردہ تصویر کے مطابق شہزادہ جارج مستبقل میں ایسے ہوسکتے ہیں۔


25 سالہ شہزادی شارلٹ


شہزادی شارلٹ شہزاہ ولیمز اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی صاحبزادی ہیں جو 4 سال قبل 2 مئی 2015 کو پیدا ہوئی تھیں۔

جب ان کی کمپیوٹر کی مدد سے جوانی کی تصویر تیار کی گئی جس میں انہیں 25 سال کا دکھایا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے بال ان کی والدہ کیٹ مڈلٹن کی طرح دکھائی دیں گے۔

اس تصوراتی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ طور پر ان کی ناک اور آنکھیں ایسی ہی رہیں گی جیسی آج ہیں۔

علاوہ ازیں ان کے چہرے کی ساخت بالخصوص ان کے جبڑے والد شہزادہ ولیمز کی کی طرح دکھائی دے سکتے ہیں۔

برطانوی شہزادے، شہزادیاں اپنی جوانی میں کیسے دکھائی دیں گے؟
شہزادی شارلٹ مستقبل میں ایسی دکھائی دیں گی۔ 


22 سالہ شہزادہ لوئس


شہزادہ لوئس کی پیدائش گزشتہ برس 23 اپریل کو ہوئی جو شہزادہ ولیمز اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہی چھوٹے بیٹے ہیں۔

لوئس کے جبڑے اپنے بڑے بھائی شہزادہ جارج سے زیادہ چوڑے ہوسکتے ہیں جبکہ ان کی مماثلت مستقبل میں شہزادہ اینڈریو کی طرح بھی ہوسکتی ہے۔

شہزادہ لوئس کے گال زیادہ بھرے ہوئے ہیں جبکہ اس وقت ان کی ناک والد شہزادہ ولیمز اور آنکھیں والدہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی طرح ہیں۔

برطانوی شہزادے، شہزادیاں اپنی جوانی میں کیسے دکھائی دیں گے؟
شہزادہ لوئس مستقبل میں ایسے دیکھائی دے سکتے ہیں۔


21 سالہ آرچی


شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کی پہلی اولاد شہزادہ آرچی ہیں جن کی عمر اس وقت چند ماہ کی ہی کیونکہ وہ اس برس ہی 6 مئی کو پیدا ہوئے تھے۔

کمپیوٹر کی مدد سے جب انہیں جوان دکھایا گیا تو دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بالوں کا رنگ اور ساخت ان کے والد جیسی ہی ہے۔

شہزادے کی ناک ان کے والد کی طرح دکھائی دے رہی ہے، جبکہ اس کی آنکھیں والدہ میگھن مارکل کی طرح ہیں۔

آرچی کے چہرے پر مستقبل میں والدہ کی طرح نشانات ہوسکتے ہیں جبکہ ان کی داڑھی کی ساخت ان کے والد جیسی ہی دکھائی دے گی۔

برطانوی شہزادے، شہزادیاں اپنی جوانی میں کیسے دکھائی دیں گے؟
شہزادہ آرچی مستقبل میں ایسے دکھائی دیں گے۔


30 سالہ سوانا فلپس


سوانا فلپس بھی اس وقت 8 سال کی ہیں جو 29 مارچ 2012 کو شہزادی آٹم اور پیٹر فلپس کے گھر میں پیدا ہوئیں۔

شہزادی سوانا کے بال اس وقت ان کی والدہ کی طرح انتہائی سفید ہیں، تاہم کمپیوٹر کی مدد سے تیار کردہ تصویر میں یہ بات سمانے آتی ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح دکھائی دیں گی۔

کمپیوٹر کی مدد سے تیار کردہ مستقبل کی تصویر میں انہیں 30 سالہ خاتون دکھایا گیا ہے جہاں ان کی آنکھیں اور ناک ان کی والدہ جبکہ ان کا منہ ان کے والد جیسا ہوسکتا ہے۔

برطانوی شہزادے، شہزادیاں جوانی میں کیسے دکھائی دیں گے؟
شہزادی سوانا مستقبل میں ایسی دکھائی دے سکتی ہیں۔

یہ تمام تصاویر ایک کمپیوٹر کی مدد سے تیار کی گئی ہیں تاہم یہ شہزادے یا شہزادیاں مستقبل میں حقیقتاً کیسے دکھائی دیں گے اس کا فیصلہ مستقبل ہی کرے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین