• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جان لیوا مرض سامنے آنے کے بعد نیویارک انتظامیہ نے ای سگریٹ پر پابندی عائد کردی جس کے بعد نیویارک پابندی کا اطلاق کرنے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی کونسل میں ای سگریٹ کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 

قرار داد کے حق میں 42 جبکہ اس کی مخالفت میں 2 ووٹ آئے۔ 

سٹی کونسل میں بل کی منظوری سے قبل گیلری میں بیٹھے ای سگریٹ کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور خوب شور شرابا کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو سٹی کونسل کے ہال سے نکال دیا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ صحت ای سگریٹ کے حوالے متعدد مرتبہ وارننگ جاری کرچکا ہے۔

اس محکمے کی جانب سے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکا میں ای سیگریٹ سے 21 سو سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 42 افراد اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔ 

ای سیگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں میں پراسرار بیماری سامنے آرہی ہے۔

اسی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ای سیگریٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

نیویارک سٹی کونسل کے اقدام کے بعد ای سیگریٹ پر پابندی عائد کرنے والا یہ امریکا کا پہلا شہر بن گیا۔

تازہ ترین