لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک نابینا گداگر کو پیٹ میں ہوا بھر کر ہلاک کر دیا گیا ۔ گداگر بھیک مانگنے کے لیے ٹائروں میں ہوا بھرنے والی دکان پر آیا تھا ۔
پولیس کے مطابق نابینا شخص اقبال ٹائر پنکچر کی دکان پر بھیک مانگنے آیا ، دکان پر موجود ایک شخص عمر اور اس کے دو ساتھیوں نے اقبال کو پکڑ کر پریشر پمپ سے اس کے پیٹ میں ہوا بھر دی، جس پر گداگر کے جسم سے خون نکلنے لگا۔ گداگر کی حالت دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے۔
گداگر کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔