ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے بہاولپور بائی پاس کے قریب زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا جس کا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے،انہوں نے وائس چانسلر نشتر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا ،سی ای او ہیلتھ منور عباس ،ایم ایس شہباز شریف ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سیکشن آفیسر پر مشتمل کمیٹی بنا نے کا اعلان کیا،مذکورہ کمیٹی شہباز شریف ہسپتال کو جلد نئی عمارت میں شفٹ کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی،انہوں نے شہباز شریف ہسپتال میں الیکٹر ک سب سٹیشن کے علاوہ ایچ واک سسٹم کو فوری نصب کرنے کی بھی ہدایات کی،انہوں نے غلہ گودام کے قریب واقع 27کنال 16مرلے اراضی پر مجوزہ 60بیڈز پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا،سیکرٹری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ ضلع ملتان کے ہسپتال پنجاب کے دیگر ہسپتالوں کے مقابلے میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔