• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: شاہراہوں پر غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی شہر سے باہر عدم منتقلی

سکھر (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ و لاپرواہی کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں قائم غیر قانونی گڈز ٹرانسپورٹرز کے اڈوں کو شہر سے باہر منتقل نہیں کیا جاسکا، ٹرانسپورٹرز کے اڈے اہم شاہراہوں پر قائم ہونے سے ٹریفک جام کا مسئلہ گمبھیر ہونے لگا، شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ سکھر شہر کے مصروف ترین علاقوں نواں گوٹھ، شکارپور روڈ، ریلوے کراسنگ اوور ہیڈ برج، جناح چوک سمیت بعض دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے اڈے قائم کررکھے ہیں، مین شکارپور روڈ پر گڈز ٹرانسپورٹ کا اڈا موجود ہے، جہاں مختلف شہروں سے اس ٹرک اسٹینڈ پر سامان لایا اور لے جایا جاتا ہے، تمام ٹرانسپورٹرز کو مذکورہ ٹرک اسٹینڈ میں پلاٹ بھی الاٹ کئے گئے ہیں، ٹرانسپورٹروں کی اکثریت وہاں موجود ہے، ٹرک اسٹینڈ شہر سے باہر منتقل کئے جانے کا مقصد یہی تھا کہ شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ٹرانسپورٹرز نے شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں اور اہم شاہراہوں پر گڈز ٹرانسپورٹ قائم کر رکھے ہیں، وزیراعلیٰ و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سختی سے نوٹس لیں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی شہر میں بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے ساتھ ساتھ انہیں واپس شہر سے باہر ان کے اڈوں پر منتقل کیا جائے۔

تازہ ترین