• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج ایڈز  سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا تھا جس کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید ا کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

ایڈز دراصل ایچ آئی وی انفیکشن سے ہوتی ہے جو انسانی قوت مدافعت میں کمی کا وائرس ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد لوگوں کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس کا بر وقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین