• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی شہید بھٹو کی سرکاری اسپتالوں میں کرپشن کیخلاف دستخطی مہم

جیکب آباد(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے سرکاری صحت مراکز جمس اسپتال،سول ہسپتال اور بینظیر سینٹر میں کرپشن اور بہتری لانے کے لئے ڈی سی چوک پر کیمپ قائم کرکے دستخطی مہم شروع کی گئی ہے جس میں شہریوں اور پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی،انجمن تاجران احمد علی بروہی،ہندو پنچایت کے صدر لعل چند سیتلانی،جسقم کے منان سندھی،غلام سرور مستوئی،سندھ ترقی پسند پارٹی کے عبدالستار جاگیرانی،نظام مستوئی،،اے پی سی عابد سندھی،گسٹا کے عالم کھوسو،فنکشنل لیگ کے فدا لاشاری،جے کیو ایم کے حبیب لاشاری، پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے مسعود اوڈھانو سمیت دیگر نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں کا بجٹ ہونے کے باوجود جمس اسپتال میں ادویات موجود نہیں ہیں غریب مریضوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، یو ایس کی امداد سے قائم اس اسپتال کو سندھ حکومت تباہ کررہی ہے، ڈائریکٹر اور مافیا کی کرپشن عروج پر ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمس میں ایمرجنسی جلد شروع کی جائے، بینظیرسینٹر پر لیڈی ڈاکٹر مقرر کی جائے، سول اسپتال میں ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ دستخطی مہم کے فارم سپریم کورٹ، نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو بھیجے جائیں گے۔

تازہ ترین