• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈ فلم’فروزن 2 ‘کا  ٹریلر 


امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ’فروزن ٹو‘ کا قبضہ برقرار ہے۔

افسانوی کہانی ’دی اسنو کوئین‘ سے ماخوذ اینی میٹڈ فلم ’فروزن ٹو‘ تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر 13 ارب 20 کروڑ  روپے سے زائد کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

’فروزن ٹو‘ 2013ء میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ’فروزن‘ کا سیکوئل ہے۔

دوسری جانب ناول نگار کے قتل اور اس کے قاتلوں کی تلاش پر بنی کامیڈی کرائم ڈرامہ فلم ’نائیوز آؤٹ‘ 4 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کما کر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ایکشن ڈرامہ فلم ’فورڈ ورسز فراری‘ دو ارب ایک کروڑ  روپے سے زائد  کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین