• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 40 ہزار کی حد عبور کرگیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کا آغاز 39 ہزار 287 پوائنٹس کے ساتھ ہوا جہاں ابتدا میں ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

شیئرز بازار میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار 40 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ اس دوران کاروبار کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں برس 22 فروری کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب 100 انڈیکس نے 40 ہزار کی سطح عبور کی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر سات ہزار چھ سو اٹھائیس ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین