کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون کا کہنا ہے چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو فوری ردعمل کے قابل بنا رہا ہے، اس نے ارلِی وارننگ کاؤنٹر اسٹرائیک کی صلاحیت تیار کی ہے، جس سے دشمن کے حملے سے پہلے جوابی حملہ کیا جا سکتا ہے، بیجنگ شمالی علاقوں میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ، ابتدائی وارننگ سیٹلائٹس و زمینی ریڈار نصب کر رہا ہے۔نیویارک ٹائمز میں شائع پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق چین کی جوہری وارہیڈز کی پیداوار گزشتہ سال سست ہوئی ہے، لیکن وہ اپنے جوہری میزائل سسٹمز کو ایسے تیار کر رہا ہے کہ کسی حملے کی صورت میں فوری جوابی حملہ کر سکے۔ چین کی موجودہ وارہیڈز کی تعداد کم و بیش 600 ہے اور 2030 تک یہ 1,000 تک پہنچنے کا امکان ہے۔