• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ کیا، جہاں اُنہیں اسکواڈرن میں لے جایا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16 طیارے میں پرواز کی، جبکہ دوسرے ایف 16 طیارے کو چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اڑایا۔

دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔

آرمی چیف نے مشن کے بعد اسکواڈرن کے پائلٹ سے ملاقات کی اور پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لگن کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اے ایف کی قوم کے لیے گراں قدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایئر چیف کی وِژنری لیڈر شپ کو سراہا اور کہا کہ  آپریشنل کامیابیوں کے لیے فورسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔

ایئرچیف نے دورے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین