• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران خان ایک غیر سنجیدہ وزیراعظم ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیلئے ترمیم سے پہلے نیا وزیراعظم لانا ہوگا ۔وزیراعظم سے ہم کوئی امید نہیں رکھ سکتےیہ عمران خان کا اصل امتحان ہوگا لیکن ان کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ ایک غیر سنجیدہ وزیراعظم ہیں۔

بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو


آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دینگے،والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ میں منائیں گے، اسلام آباد میں پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر والد کے دل کے حوالے سے ایک رکاوٹ کی تشخیص کرنا چاہتے، والد نے ضمانت کی درخواست دینے سے روکاتھا ، لیکن اب زرداری صاحب نے آصفہ بھٹو کی درخواست کو مانا ہے اور ہم طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے رجوع کریں گے ،امید ہے جلد ضمانت مل جائے گی۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی آصف زرداری سے بات ہوئی اور وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے ترمیم کے بارے میں پیپلز پارٹی نے جن وکلاء سے مشورہ کیا ہے انکی رائے ہے کہ ایک آئینی ترمیم لانا پڑے گی اور جب سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئے گا تو مزید وضاحت ہوگی۔

تازہ ترین